کامل آغا کا نئے بلدےاتی نظام پر تحفظات کا اظہار 

  کامل آغا کا نئے بلدےاتی نظام پر تحفظات کا اظہار 

 لاہور(آئی اےن پی)(ق) لےگ کے چوہدری مونس الٰہی کے بعد ق لیگ کے سینیٹرو مر کزی سےکرٹری اطلاعات کامل علی آغانے پنجاب کے نئے بلدےاتی نظام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کا کاپی پیسٹ پنجاب میں نہیں چل سکے گا ، پنجاب میں جرگہ سسٹم نہیں چل سکتا ‘ حکومت کی جانب سے اتحادیوں سے مشاورت نہ ہونے سے مسائل ہورہے ہیں ۔اپنے اےک انٹر وےو کے دوران کامل علی آغانے کہا کہ پنجاب میں جرگہ سسٹم نہیں چل سکتا ، پنجاب میں محلہ کمیٹیوں کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا ، ہمارے دیہات میں برادری کے بزرگ فیصلے کرتے ہیں نہ کہ سرپنچ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کیاہے کہ ہمارے دور کا بلدیاتی نظام ڈلیور کرنے میں کامیاب رہاہے ،کے پی کا کاپی پیسٹ پنجاب میں نہیں چل سکے گا ، پنجاب میں ایسا پنچایتی نظام نہیں چل سکتا جو بلدیاتی نظام میں دیا گیاہے ۔ حکومت کی جانب سے اتحادیوں سے مشاورت نہ ہونے سے مسائل ہورہے ہیں ، ہمیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ فیصلہ سازی میں اتحادیوں سے مشاورت کی جائیگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری قیادت سے مشاور ت جاری رہے تو بہتری آسکتی ہے ۔

 کامل علی آغا 

مزید : صفحہ آخر