میئر کراچی کااپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان

  میئر کراچی کااپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان

  

کراچی (این این آئی)میئر کراچی وسیم اختر نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دوسروں کو بھی آنکھیں عطیہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مئیر کراچی وسیم اختر نے آئی بینک سوسائٹی اسپتال میں آنکھوں کی لیبارٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ،میئر نے تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مئیر کراچی نے بھی اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے دیگر افراد بھی آنکھیں عطیہ کرنے کے عمل میں شامل ہوں یہ ایک اہم سماجی معاشرتی اور دینی ذمہ داری ہے۔میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ پاکستان آئی بینک سوسائٹی اسپتال کے ایم سی کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے ماضی کے تمام مئیر اس اسپتال کا دورہ کرچکے ہیں اور آج مجھے اس اسپتال کا دورہ کر کے بہت خوشی ہورہی ہے۔تقریب میں مئیر کراچی وسیم اختر علاوہ صدر پی ای بی ایس قاضی ساجد علی، نائب صدر پی ای بی ایس ڈاکٹر اختر جمال خان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

میئر کراچی

مزید :

صفحہ آخر -