شکارپور ، ایڈز کے مزید 4 کیسز سامنے آگئے

      شکارپور ، ایڈز کے مزید 4 کیسز سامنے آگئے

  

شکارپور(این این آئی) لاڑکانہ کے بعد سندھ کے ضلع شکار پور میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کے مزید4 کیسز سامنے آگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اندرونِ سندھ کے علاقے شکار پور میں واقع پیر بخش تھیم اور گاﺅں سارنگ شر کے چار بچوں میں ایڈز کے مرض کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچوں کی عمریں 6 ماہ سے چار سال تک ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ایڈز پھیلنے کی وجہ ایک ہی سرنج کے استعمال کو قرار دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ کہ کیمپ اور اسکریننگ کے دوران وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈی ایچ او نے ضلع میں موجود 50 اتائی ڈاکٹرز کے کلینک سیل کردیے جبکہ 3 میٹرنٹی ہومز اور لیباٹری کو بھی حکام نے بند کردیا۔

ایڈز 

مزید :

صفحہ آخر -