ہیلی کالج آف بینکنگ کا کانووکیشن 350گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم

ہیلی کالج آف بینکنگ کا کانووکیشن 350گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام پانچواں کانووکیشن پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کے پیلس ہال میں ہواجس میں ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان ، فیکلٹی ممبران اور طلباﺅ طالبات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباﺅ طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اپنا مستقبل سنوارنے میں توانائیاں صرف کریں ۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینا اور والدین کی خواہشات کو پورا کرناآپ کی ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کالج کا معیار تعلیم مزید بہتر بنانے کےلئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے خود کو ذمہ دار شہری بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام معاملات میں اللہ کے احکامات کی پاسداری سے ملک میں کاروباری پیشہ ور افراد کو استحکام ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ مادر وطن کےلئے اپنی ذمہ داریاں کبھی نظر انداز نہیں کی جانی چاہیے اور فیصلہ سازی میں حب الوطنی کا عنصر شامل ہونا چاہیے۔ بعد ازاں ایم بی اے بینکنگ اینڈ فنانس اور انشورنس اینڈ رسک مینجمنٹ (ایوننگ پروگرام) سیشن 2012-2016ا ور 2013-2017 کے فارغ التحصیل 350گرایجوئیٹس میں ڈگریاںتقسیم کی گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -