حکمران گورنر سٹیٹ بینک کو ہٹا کر نا کامیا ں نہیں چھپا سکتے،اشرف بھٹی

حکمران گورنر سٹیٹ بینک کو ہٹا کر نا کامیا ں نہیں چھپا سکتے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے ماہ رمضان سے چند گھنٹوں قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی خبریں نشر کرکے اہل اسلام کی خوشیوں کو کرکرا کردیا ہے،کیا قوم نے عمران خان کو اس تبدیلی کے لئے ووٹ دئیے تھے کہ جو پٹرول 70روپے لیٹر ملتا تھا وہ اس کو 108روپے لیٹر کردیں ۔

ویسے 70روپے لیٹر والا پٹرول پی ٹی آئی نے 108روپے لیٹر کر کے حقیقت میں ایک نیا پاکستان بنا دیا ہے۔میڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو ہٹا کر عمران خان اپنی ناکامیوں کو نہیں چھپا سکتے ،اگر انہیں اور قوم کو ےا د ہو تو وہ کہا کرتے تھے کہ اگرکپتان ٹھیک ہو تو باقی سب خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں

اشرف بھٹی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -