پٹرول سستا نہ ہوا تو اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کرینگے،سیف الملوک

پٹرول سستا نہ ہوا تو اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کرینگے،سیف الملوک

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اضافے کو واپس لے وگرنہ مسلم لیگ (ن) اس ایشو پر عوام کے ساتھ ملکر اسمبلیوں کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کرے گی حکومت اپنے وعدے اور اعلان کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت کو پچاس روپے لیٹر تک کرے ےہ وعدہ وزیراعظم الیکشن کے وقت عوام سے کرکے آئے تھے اب وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں عوام کو ریلیف دیں ہم ان کا ساتھ دیں گے لیکن حکومت کو عوام سے زےادتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

۔وہ اپنے آفس میں ملاقات کے لئے آنے والے کارکنان سے گفتگو کررہے تھے ۔ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ حکومتی پالسیوں کی وجہ سے آج عوام کا جسم اور روح کا آپس میں تعلق رکھنا مشکل ہوگیا ہے اگر آج ملک میں (ن) لیگ کی حکومت ہوتی تو عوام خوشحال ہوتے اور آنے والے رمضان کے با برکت مہینے کی رونقوں کا لطف اٹھا رہے ہوتے لیکن حکومت نے انہیں اب تک اس قدر مہنگائی کے جھٹکے دئیے ہیں کہ اس کی وجہ سے غریب آدمی کو اپنی دو قت کی روٹی اکھٹی کرنے سے ہی فرصت نہیں مل رہی عوام کو ہمارے دور میں خوشی کے جو دو پل مےسر تھے آج ان سے وہ لمحات بھی پی ٹی آئی نے ان سے چھین لئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -