مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا ایجوکیشن بجٹ سیمینار آج ہو گا

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا ایجوکیشن بجٹ سیمینار آج ہو گا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )منہاج القرآن کی ذیلی طلبہ تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتما م ایجوکیشن بجٹ سیمینار آج ماڈل ٹاﺅن میں ہو گا ،جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس،ایم این اے ریاض فتیانہ، ماہر معاشیات ڈاکٹر قیس اسلم ،پرو وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد سرویاسمیت ماہرین تعلیم ، ماہرین معاشیات اہم تجاویز دیں گے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ملک بھر میں ”تعلیم سب کےلئے“ مہم شروع کر رکھی ہے۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جدوجہد یکساں نظام تعلیم کےلئے ہے۔ ایجوکیشن بجٹ سیمینار کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

،مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ،طلبہ کی بڑی تعداد تقریب میں شرکت کرے گی،تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ علم و امن کی تحریک ہے۔قوم کے بچوں کے مستقبل کو تعلیم فروش مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔معیاری تعلیم کی فراہمی حکمرانوں کی آئینی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباءکی فکری،نظریاتی اور اخلاقی تربیت بھی کر رہے ہیں۔تحریک منہاج القرآن نے7سو سکولز ،درجنوں کالجز اور عالمی معیار کی یونیورسٹی دے کر تعلیم عام کرنے کےلئے جہاد کیا۔عرفان یوسف نے کہاکہ طلباءاپنی تمام تر توانائیاں علم حاصل کرنے پر صرف کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -