حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنائے گی،سعید الحسن شاہ

حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنائے گی،سعید الحسن شاہ

  

لاہور (سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے اپنے آبائی حلقہ سے آئے وفد سے ملا قات میں کہا ہے کہ حکومت صوبہ بھر کے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لا نے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ ماضی میں پسماندہ علاقوں کو ترقی کے سفر سے محروم رکھا گیا۔ ایک سروے کے مطابق کچھ شہروں پر فی کس ایک ایک لاکھ روپے خرچ کئے گئے اور کچھ شہرجن میں تونسہ اور ظفروال جیسے علاقے شامل ہیں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔سابق حکمرانوں نے یکساں ترقی کے کھوکھلے نعرے لگائے ا۔

ور ناانصافی کرکے معاشرے میں تفریق پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے یکساں ترقی کے مشن کو آگے بڑھایا ہے۔ پسماندہ علاقوں پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے اور ان علاقوں کی ترقی کیلئے زیادہ وسائل مختص کئے جا رہے ہیں۔ ظفروال کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے۔ سابق دور میں پل بنائے گئے، عمارتیں کھڑی کی گئیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے ان کی فلاح و بہبود پر توجہ نہیں دی۔ ناقص پالیسیوں کے باعث آج بھی کئی عمارتیں ویرانیوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ سابقہ حکومت نے ہسپتال چلانے کیلئے وسائل نہیں دیئے ۔پنجاب حکومت نے پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے،صوبہ بھر میںنئے ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔میڈیکل کالجوں میں طلبا و طالبات کی 100 نشستیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ کسانوں کو زرعی کریڈٹ کارڈ دیئے جائیں گے۔ کسانوں سے گندم خریدنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے پنجاب اسمبلی نے نیا بلدیاتی نظام کا مسودہ منظور کر لیا ہے۔ اس بل سے بلدیاتی نظام میں بنیادی تبدیلی آئے گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ ضلع کونسل اور یونین کونسل ختم کر رہے ہیںاور پنجاب میں 22 ہزار پنچائیت کونسلیں بنائی جائیں گی۔ ہر ڈویژن میں میٹرو پولٹین کارپوریشن کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ عوام بااختیار ہوں گے اور بلدیاتی نمائندے جوابدہ بھی ہوں گے۔ سابق بلدیاتی نظام میں بے پناہ خرابیاں تھیں، نئے نظام میں یہ خرابیاں دور کی گئی ہیں۔ چیک اینڈ بیلنس کا نظام رکھا گیا ہے۔ ظفروال کے اندر تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت کاآغاز کیا جا رہا ہے۔ ظفروال نارووال روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے 20 کروڑ روپے مہیا کر دئے گئے ہیں۔ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے تحصیل ظفروال میں ایک نیا پارک قائم کیاجا رہا ہے ۔ ظفروال سے شکرگڑھ روڈ کی تعمیر و مرمت کی جائے گی جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں بی ایس سی آنرز کی کلاسوں کے اجراءکا بھی کیا جائے گا۔ حکومت نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ظفروال کو فوری طور پر مکمل کرنے کیلئے فنڈز جاری کر رہی ہے۔ ظفروال میں ریسکیو 1122 کی سروسز کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ حکومت ظفروال بار کیلئے 5 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر رہی ہے ۔جلد ظفروال پریس کلب کیلئے بھی جگہ مہیا کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -