پاک فوج کا بلوچستان کے پسماندہ  علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ

    پاک فوج کا بلوچستان کے پسماندہ  علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ،آواران(صباح نیوز)پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع آواران کے پسماندہ علاقوں گشکور اورکولی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جہاں پر لیڈی ڈاکٹرز سمیت سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے خواتین اور بچوں سمیت 3500 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادو یا ت فراہم کیں۔اس کے علاوہ 100 آنکھوں کے آپریشنز بھی کیے گئے جبکہ ای سی جی،الٹراساﺅنڈ،ہیپٹائٹس ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 150 خاندانوں میں مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا۔میڈیکل کیمپ میں مقامی آبادی کا ضروری معائنہ بھی کیا گیا اس طرح کے میڈیکل کیمپس خاران، گلستان، بدین،شاریغ،نوشکی،نصیر آباد،چمن اور زیارت میں بھی لگائے گئے اورہزاروں مریضوں کو اعلیٰ طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔یہ میڈیکل کیمپس چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایات پر لگائے گئے جس کا مقصد بلوچستان کے دور دراز پسماندہ علاقوں کے غریبوں آبادی کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
میڈیکل کیمپ

مزید :

صفحہ آخر -