میشا نے علی ظفر کی ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کرنےوالے جج پر ہی الزام عائد کردیا

  میشا نے علی ظفر کی ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کرنےوالے جج پر ہی الزام عائد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے کی درخواست پر سماعت کرنےوالے جج پر جا نبد اری کا الزام لگاتے ہوئے عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق میشا شفیع کی جانب سے لاہور کے سیشن جج کو درخوا ست دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کرنےوالے معزز جج جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں، موجودہ جج میرے وکلا پر بلاوجہ برہم بھی ہوئے۔استدعا ہے سیشن جج لاہور دعوے کو دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرنے کا حکم دیں۔واضح رہے میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد علی ظفر نے گلوکارہ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد گزشتہ 6 ماہ سے کررہے ہیں۔
میشا الزام

مزید :

صفحہ آخر -