کسی ادارے کا سیاسی جماعت پر تبصرہ یا کارروائی کا عندیہ غیر آئینی،پاکستان بار کونسل

کسی ادارے کا سیاسی جماعت پر تبصرہ یا کارروائی کا عندیہ غیر آئینی،پاکستان ...

  

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ کسی ادارے کی جانب سے کسی سیاسی جماعت پر تبصرہ یا کارروائی کا اعلان غیر آئینی ہے۔ ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار کونسل نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر تبصرہ کرنا یا اس کے خلاف کارروائی کرنا سول حکومت کا اختیار ہے، آئین کسی اور ادارے یا فرد کو ایسا اختیار نہیں دیتا۔ کسی ادارے کی جانب سے ایسا اقدام سول انتظامیہ کے کام میں بے جا مداخلت اور قابل مذمت ہے۔

بار کونسل

مزید :

صفحہ آخر -