حکومت ہماری پالیسی کو فالو کررہی ہے ،کم ٹیکس محاصل سے صوبوں پر دباﺅ ہے ،مراد علی شاہ

  حکومت ہماری پالیسی کو فالو کررہی ہے ،کم ٹیکس محاصل سے صوبوں پر دباﺅ ہے ...

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کی حکومت ہماری پالیسی کو فالو کر رہی ہے ،آئی ایم ایف اور صوبوں کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد اور مشیر خزانہ سے الگ الگ ملاقات ہوئی ،مشیر خزانہ نے تسلیم کیا کہ ٹیکس محاصل کم ہونے سے صوبوں پر دباﺅہے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبوں نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ صوبائی ٹیکس وصولیاں قدرے بہتر ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سندھ کی ٹیکس وصولیاں کافی بہتر ہیں ،وفاق کو ٹیکس وصولیاں بہتر کرنا ہوں گی ۔مراد علی شاہ نے کہاکہ معاشی سست روی کو بہتر کرنا پڑےگا۔ یہ چیزیں بہتر ہوں گی تو ٹیکس وصولیاں بڑھیں گی ،مشیر خزانہ کو خط لکھا تھا کہ اس میں کوئی تبدیلی آئین کے خلاف ہو گی۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ این ایف سی کے تحت مالیاتی کور آڈی نیشن کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا-اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا حفیظ شیخ کی تعیناتی درست ہے؟ ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ بات وزیر اعظم سے پوچھیں میں کسی کو تعینات نہیں کر رہا۔

مراد علی شاہ

مزید : صفحہ آخر