افغانستان ،اتحادی افواج کی بمباری ،43داعش جنگجو ہلاک ،طالبان کے حملے میں 7پولیس اہلکار مارے گئے

افغانستان ،اتحادی افواج کی بمباری ،43داعش جنگجو ہلاک ،طالبان کے حملے میں ...

کابل(صباح نیوز)افغانستان میں اتحادی افواج نے فضائی حملے میں 43داعش جنگجووں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے جبکہ طالبان کے پولیس چیک پوسٹوں پر حملے میں 7اہلکار ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیاکے مطابق افغانستان صوبے کنڑ میں اتحادی افواج نے فضائی بمباری میں داعش جنگجووں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 43جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یہ ہلاکتیں کنڑ میں دو مختلف مقامات پر فضائی بمباری کے نتیجے میں ہوئیں۔افغان فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے کنڑ کے ضلع چھاپرا میں کیے گئے فضائی حملے میں ہلاک ہونےوالوں جنگجووں میں سے اکثریت بیرون ملک سے آئے ہوئے افراد کی ہے۔ ان علاقوں میں تاحال شدت پسند جماعتیں متحرک ہیں۔دوسری جانب افغان طالبان نے بادغیس کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 7پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ قاضی کے علاقے میں طالبان حملے میں 3سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ ان علاقوں میں افغان سکیورٹی فورسز کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔واضح رہے گزشتہ روز عظم مشاورتی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے 175طالبان جنگجووں کی رہائی کا اعلا ن کرتے ہوئے امن مذاکرات کے تناظر میں مشروط جنگ بندی کا عندیہ دیا تھا تاہم اس پر طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔

افغانستان

مزید : صفحہ آخر