محاذ سے قطع نظر تمام خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،جنرل قمر جاوید باجوہ

  محاذ سے قطع نظر تمام خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،جنرل قمر جاوید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی( مانےٹر نگ ڈےسک ، نیوز ایجنسیاں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیز کارروائیوں پر این ایل آئی کے بھرپور جواب ، آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں ،کسی بھی خطرے سے نمٹنے اور شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اورپاک فوج ہر محاذ پر ملک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کر رہی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر ناردرن لائٹ انفینٹری بٹالین کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو درپیش دفاعی اور سکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہم محاذ سے قطع نظر تمام خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیز کارروائیوں پر ناردرن لائٹ انفینٹری بٹالین کی آپریشنل تیاریوں ، بلند حوصلے کو سراہا، بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے پر جوانوں کے حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر کورکمانڈر راولپنڈی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے ۔
جنرل باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -