پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ہڑتال جاری ،مریض دربدر

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ہڑتال جاری ،مریض دربدر

  

لاہور/راولپنڈی/فیصل آباد/ملتان(جنرل رپورٹر ،صباح نیوز)پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ریفارمز(ایم ٹی آئی)ایکٹ کے خلاف مسلسل تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی جس کے باعث انہوں نے او پی ڈی میں کام بند کررکھا ہے۔لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سروسز، چلڈرن اور شیخ زید سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے کام بند کردیا ہے جبکہ راولپنڈی میں بھی ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا۔فیصل آباد کے الائیڈ اور سول ہسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال جاری رکھی جبکہ ملتان کے نشتر ہسپتال کے آوٹ ڈور وارڈز بھی بند ہیں، سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی ہیلتھ بل کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی اپیل پر جزوی ہڑتال کی جارہی ہے۔ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ہڑتال کے سبب او پی ڈی میں علاج و معالجے کی غرض سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مریض نجی ہسپتالوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ بل کو واپس لینے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

ڈاکٹرز /ہڑتال

مزید :

صفحہ اول -