پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے ،شہباز شریف

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے ...

  

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے صدر وقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے پٹرول کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے۔ اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے والوں نے مضان المبارک کا بھی خیال نہیں کیا،رحمتوں، برکتوں کے مہینے کی آمد کے موقع پرعوام پر مزید مہنگائی کا عذاب مسلط کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی نااہلی اور نالائقی کے سبب غریبوں کا گھر، تاجروں کا کاروبار اور ملکی نظام منجمد ہو گیا ہے،نااہل اور ناکام حکومت کی بجٹ سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 450ارب کے بجٹ خسارے اور ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کی ناکام کوشش ہے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے اپنے رد عمل میں پٹرول کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی صاحب قوم کےلئے منشابم بن گئے ہیں،9ماہ میں گیس150 فیصد، بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بار،بار بڑھانا معاشی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل قیمتیں بڑھانے اور عوام کو تکلیف دینے پر شرم آنی چاہیے ،ملک اور عوام کو عذاب میں مبتلا کردیاگیا ہے،غریبوں کو رمضان میں ستانے والے اللہ کی بے آواز لاٹھی سے ڈریں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام دشمن حکومت کا مقابلہ کریں گے۔

شہباز/حمزہ

مزید :

صفحہ اول -