ٹیپو سلطان شہید کو پسند کرتا ہوں، عمران خان کا ٹویٹ

  ٹیپو سلطان شہید کو پسند کرتا ہوں، عمران خان کا ٹویٹ

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی پسند مسلم ہیرو ٹیپو سلطان شہید نے غلامی کیخلاف لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی، میں ٹیپو سلطان شہید کو پسند کرتا ہوں۔ گزشتہ روز ٹیپو سلطان شہید کی 220ویںبرسی کے موقع پر اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ٹیپو سلطان شہید کو پسند کرتا ہوں کیونکہ ٹیپو سلطان شہید نے غلامی کیخلاف لڑتے ہوئے آزادی کیلئے اپنی جان قربان کی۔ میں ٹیپو سلطان شہید کو پسند کرتا ہوں۔ سامراج کیخلاف تاریخی جدوجہد کرتے ہوئے ٹیپو سلطان 4 مئی 1799ءکو شہید ہوگئے تھے ، ٹیپو سلطان شہید جنگجو کے ساتھ دانشور بھی تھے اور وہ سلطان حیدر علی کے بڑے صاحبزادے تھے۔ میسور میں آزاد و خودمختار ریاست کی جنگ لڑتے ہوئے ٹیپو سلطان 48 سال کی عمر میں جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

ٹویٹ

مزید : صفحہ اول