مکان بنانا لندن جانے والوں کی بھی ذمہ داری تھی مگر وہ بھاگ گئے،صمصام بخاری

  مکان بنانا لندن جانے والوں کی بھی ذمہ داری تھی مگر وہ بھاگ گئے،صمصام بخاری

  

 لاہور(صباح نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ غریبوں کے لئے مکان بنانا لندن جانے والوں کی بھی ذمہ داری تھی مگر وہ بھاگ گئے اور لندن جانے والوں نے غریبوں کو گھر دینے کی بجائے اپنے محلات بنائے-گزشتہ روز ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے آہنی عزم کے سامنے 50 لاکھ مکانوں کا ہدف کوئی مشکل کام نہیں، وزیراعظم عمران خان قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کریں گے- صمصام بخاری نے کہاکہ پورے پاکستان کے غریبوں کو چھت ملے گی اور سابق حکومتوں کی بے حسی اور لوٹ مار سے غریب کی حالت نہ بدل سکی- انہو ں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے صرف وہ کام کیے جن میں کمیشن اور مالی مفاد ملا -صوبائی وزیر نے کہاکہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے عمل سے معاشی صورت حال بھی بہتر ہوگی -نون لیگ کی تنظیم نو سے قیادت کا بحران جھلک رہا ہے- جب لیڈر شپ پارٹی کو بحران میں چھوڑ کر لندن بھاگ جائے تو رانا ثنا اللہ جیسوں کو موقع ملتا ہے- صمصام بخاری نے کہاکہ جس پارٹی کے رہنما مشکل وقت میں لندن فرار ہو جائیں وہ قابل رحم ہے -ریاست کمزور طبقوں کی ذمہ داری لینے کی پابند ہے مگر سابق حکمرانوں نے صرف امیر طبقوں کو مزید امیر کیا -

صمصام بخاری

مزید :

صفحہ اول -