وزیراعظم کے دورہ اوکاڑہ کی جھلکیاں

وزیراعظم کے دورہ اوکاڑہ کی جھلکیاں

اوکاڑہ (ذوالفقار علی سے )وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کا سنگ بنیاد شیر گڑھ روڈ پر رکھا *نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں کل 859مکانات تعمیر کیے جائیں گے ان میں 510پانچ مرلہ اور 349تین مرلہ کے مکانات شامل ہے

*وزیراعظم عمران خان نے بڑے اجتماع سے خطاب کیا 

*جلسہ گاہ کا سٹیج 30فٹ چوڑا اور 40فٹ کمبا تھا

*جلسہ گاہ کے اندر 2ہزار افراد کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں اور صوفے لگائے ہوئے تھے

*وزیراعظم عمران خان کی آمد کیلئے 3ہیلی پیڈ بنائے گئے تھے 

*جلسہ گاہ کے تمام تر انتظامات کی نگرانی صوبائی وزیر ہاﺅسنگ محمود الرشید نے کی

*سیکورٹی کے حوالے ضلعی پولیس کے سربراہ ڈی پی او اطہر اسماعیل نے 1660پولیس اہلکاروں کی ڈیوتیاں لگائی تھی 

*سیکورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے دیگر اضلاع سے بھی پولیس طلب کی ہوئی تھی 

*چیکنگ اور خصوصی پاس کے بغیر کسی فرد کو جلسہ گاہ میں داخلے کی اجازت نہ تھی

*مقامی صحافیوں کو سکیورٹی پریس کارڈ جاری نہیں کیے گے 

*وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ اوکاڑہ کی کوریج مقامی میڈیا کو روک دیا گیا تھا 

*پولیس اہلکار شدید گرمی میں پانی کے بغیر ڈیوٹی دیتے رہے تھے 

*تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر محترمہ شازیہ احمد سینکڑوں خواتین کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچی 

*سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خان سوہنا کی قیادت میں کارکنوں نے کبوتر اور غباڑے جلسہ گاہ میں چھوڑے۔

دورہ جھلکیاں

مزید : صفحہ اول