حکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے‘مریم نواز

حکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے‘مریم نواز

لاہور(آئی اےن پی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے حکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ روزگار رک گئے ہیں، مزدور گھر بیٹھ گئے ہیں،تنخوادار طبقے کی تنخواہیں وہی پرانی،حکومت بتائے کہ مجبورعوام انکی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ مزید کیسے برداشت کریں؟۔

مریم نواز

مزید : صفحہ اول