ملک بھر میں کم عمری کی شادی پر  پابندی لگائی جائے،بلاول بھٹو

    ملک بھر میں کم عمری کی شادی پر  پابندی لگائی جائے،بلاول بھٹو

کراچی(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی طرح ملک بھر میں کم عمری کی شادی پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ، انڈونیشیا ، ترکی نے شادی کی کم از کم عمر 18 سال ہے کیا یہ مسلمان ممالک نہیں ہیں ۔ سندھ میں بھی شادی کی عمر ہم نے 18 برس رکھی ہے۔دریں اثنا ءپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سائنسدان ڈاکٹر اجمل خان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجمل خان کے انتقال سے قوم قابل فخر سائنسدان سے محروم ہو گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر کے پیغام میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اجمل خان کے انتقال پر پوری قوم کو دکھ ہے کیونکہ ڈاکٹر اجمل خان ایک قابل فخر سائنسدان تھے جن سے آج ہم محروم ہو گئے ہیں ۔ ڈاکٹر اجمل خان ملک و قوم کے لئے ناقابل فراموش خدمات ہیں ۔ 

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول