سی پیک بروقت مکمل ہو گا، پاکستانی طلبہ کو سکالر شپ دے رہے ہیں،چینی سفیر 

 سی پیک بروقت مکمل ہو گا، پاکستانی طلبہ کو سکالر شپ دے رہے ہیں،چینی سفیر 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چینی سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستانی طلباءکو اسکالرشپ دے رہا ہے، سی پیک نے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دی ہے،منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کےلئے مفید ہے ، سی پیک منصوبوں کوبروقت مکمل کیا جائیگا ۔ ہفتہ کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلباءکی گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاﺅ جنگ نے کہاکہ چینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ دونوں ممالک کی حکومتوں کے بعد عوامی روابط فروغ پا رہے ہیں۔ اس وقت ایک ہزار سے زائد چینی طلبا پاکستان میں پڑھ رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہاکہ کچھ عرصہ پہلے سی پیک ایک خواب تھا اب سی پی پیک ہر پاکستانی کے دل کا حصہ بن چکا ہے۔ 

سی پیک

مزید :

صفحہ اول -