جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان انتقال کر گئے 

  جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان انتقال کر گئے 

کراچی(این این آئی)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ومعروف ماہر نباتیات پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب حرکت قلب بندہوجانے کے باعث آغاخان اسپتال میں انتقال کرگئے۔ان کی نمازجنازہ جامعہ کراچی کی جامع مسجد ابراہیم میں بعد نماز عصر اداکی گئی ۔بعد ازاں انہیں جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔گورنرسندھ عمران اسماعیل ،صوبائی وزیرتعلیم سید سردارعلی شاہ،معاونین خصوصی برائے وزیر اعلیٰ سندھ راشد ربانی اور وقارمہدی،جماعت اسلامی کے سید معراج الہدیٰ ،حافظ نعیم الرحمن،اُسامہ رضی ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سید فیصل سبزواری اور امین الحق،پاک سرزمین پارٹی کے سید مصطفی کمال،جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضاصدیقی،پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر،این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی ،وائس شہید بینظیربھٹو یونیورسٹی لیاری پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ،وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت،نذیر حسین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری،وفاقی اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید الطاف حسین ،اقراءیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی ،یونی کیرینز انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نامور گلوکار شہزاد رائے کے علاوہ ،سیا سی ،سماجی اور ادبی شخصیات کے سمیت عمائدین شہرصدورشعبہ جات ، اساتذہ وطلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کے سوگواران میں تین بیٹیاں اور بیوہ شامل ہیں۔

ڈاکٹر اجمل انتقال

مزید : صفحہ اول