مہنگائی میں کمی لانے کےلئے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا،عبدالرزاق داﺅد

  مہنگائی میں کمی لانے کےلئے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا،عبدالرزاق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی لانے کےلئے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا جب کہ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ مہنگائی عالمی سطح پر بھی بڑھ رہی ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق داو¿د نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو درست ڈگر پر ڈالنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں، برآمدات اور درآمدات کا فرق کم کیا جارہا ہے، حکومت ایسے فیصلے کررہی ہے جس سے دوررس نتائج آئیں گے۔وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نقصان والے اداروں کو فعال بنانا ہوگا، خسارے والے اداروں کا بوجھ اب نہیں اٹھائیں گے، خسارے والے اداروں کی نجکاری کردی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے عوام کو فائدہ نہ پہنچے، عمران خان کا وژن عوام کو آسانیاں دینا ہے تاہم تھوڑا سا وقت لگے گا۔عبدالرزاق داو¿د نے کہا کہ پچھلے 5 برسوں میں ملک میں صنعتیں بند ہوئیں، برآمدات میں کمی ہوئی مگر اسحاق ڈار نے اس کا نوٹس نہیں لیا، ہم نے مال درآمد کرنے والی قوموں میں شامل نہیں ہونا، اپنی صنعتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔مشیر تجارت نے بتایا کہ اب ٹریکٹر پاکستان میں مکمل طور پر بن رہا ہے اور ہم افریقی ممالک کو ٹریکٹر بر آمد کررہے ہیں، ایسی صنعتوں کو فروغ دے رہے ہیں جس سے روزگار بڑھے۔
عبدالرزاق داﺅد

مزید :

صفحہ اول -