بھارتی جیل میں تشدد سے ہلاک شہری کی میت پاکستانی حکام کے حوالے 

  بھارتی جیل میں تشدد سے ہلاک شہری کی میت پاکستانی حکام کے حوالے 

لاہور ( این این آئی) بھارتی جیل میں تشدد سے ہلاک ہونے والے پاکستانی شہری کی میت پاکستان کے حوالے کر دی گئی ۔ بی ایس ایف نے رات گئے ڈیڈباڈی واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کی ۔میت کو ایدھی فانڈیشن کے تعاون سے کراچی بھجوا دیا گیا ۔ کراچی مچھر کالونی کا رہائشی ماہی گیر محمد سہیل 2016ءمیں غلطی سے سمندری حدود پار کر گیا تھا جس کو بھارت نے گرفتار کر لیا تھا ۔ محمد سہیل دوران حراست جیل میں زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

میت حوالے

مزید : صفحہ اول