نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس سکینڈل احسن اقبال کیخلاف نےب تحقیقات شروع

  نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس سکینڈل احسن اقبال کیخلاف نےب تحقیقات شروع

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب نے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کےخلاف شکایت پر باقاعدہ تحقیقا ت شروع کر دیں۔دنیا نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ن لیگی رہنما احسن اقبال کو سوالنامہ ارسال کر دیا۔ احسن اقبال کو سوالنامہ نا ر و وال سپورٹس سٹی کمپلیکس سکینڈل میں بھیجا گیا۔ چیئرمین نیب نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کی تعمیر میں خردبرد کا نوٹس لیا تھا،ذرائع کے مطابق 6 ارب روپے کے سپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبے کی تعمیر میں خرد برد ہوئی۔ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں سکیورٹی خدشات بھی نظر انداز کئے گئے۔ سپورٹس سٹی بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور 44 ایکڑ پر تعمیر کیا گیا۔ منصوبے کےلئے پی ایس ڈی پی میں خصوصی رقم رکھی گئی۔ تمام فنڈز سپورٹس بورڈ آف پاکستان کے ذریعے خرچ کرائے گئے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد وزارت کھیل صوبوں کو تحلیل ہوچکی ہے ۔نار و و ا ل جیسے چھوٹے شہر میں انتے بڑے منصوبے پر اعتراضات سامنے آئے۔ ضلع میں اتنی رقم لگائی گئی تو لاہو یا کراچی کیلئے کیوں منصوبہ نہیں لایا گیا جبکہ اتنا میگا منصوبہ کسی پراجیکٹ ڈائریکٹر کے بغیر مکمل کیا گیا۔ سپورٹس بورڈ کے ڈی جی اختر گنجیرا کو منصوبے کا پراجیکٹ ڈائریکٹر لگایا گیا نیب میں ڈی جی اختر گنجیرا کو پراجیکٹ ڈائریکٹر لگانے کی بھی تحقیقات جاری ہے۔ذرائع کے مطابق کیا وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پراجیکٹ ڈائریکٹر کی عدم تقرری سے ناواقف تھے؟ سپورٹس بورڈ کی نئی انتظامیہ نے 16 اپریل کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی توجہ دلائی تھی۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کو اختر گنجیرا کے بیرونی دوروں کی تحقیقات کا حکم دے رکھاہے۔

احسن اقبال تحقیقات

مزید :

صفحہ اول -