ورلڈ کپ،پاکستان کے مقابلے بھارت کی جیت کی پیش گوئی

ورلڈ کپ،پاکستان کے مقابلے بھارت کی جیت کی پیش گوئی

کراچی (یواین پی) آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ کے فاتح سے متعلق پیش گوئی کردی گئی۔ سائنٹیفک نجومی گرین سٹون لوبو نے کہا کہ 16 مئی کو مانچسٹر میں شیڈول ہائی وولٹیج معرکے میں بھارت کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔انہوں نے دونوں ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ممکنہ رسائی کے حوالے سے ایک سوال پر کہا کہ ایسا ہونا بظاہر مشکل نظر آرہا ہے اور ان دونوں ٹیموں کے پچاس اوورز کے میچوں پر مشتمل شو کیس ایونٹ میں کامیابی کے امکانات بھی کم ہیں۔ماضی کے ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے بھارتی ٹیم پاکستان پر غالب آسکتی ہے۔

تاہم اس میں ٹرافی جیتنے کی صلاحیت نہیں جبکہ سرفراز الیون کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے جس کیلئے فائنل تک رسائی مشکل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی