آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں میں ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا

آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں میں ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا

ڈبلن (این این آئی)آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز (آج) اتوار سے ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میزبان آئر لینڈ کا مقابلہ ابتدائی میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا ،7 مئی کو سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، 9 مئی کو آئرلینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش، 11 مئی کو آئرلینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز، 13 مئی کو بنگلہ دیش کا مقابلہ ویسٹ انڈیز جبکہ 15 مئی کو چھٹے اور آخری میچ میں آئرلینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مئی کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی