کامران اکمل کی ورلڈ کپ سکواڈ میں محمد حسنین کی شمولیت پر تنقید

کامران اکمل کی ورلڈ کپ سکواڈ میں محمد حسنین کی شمولیت پر تنقید

  

کرلاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے سینئر فاسٹ بالرز وہاب ریاض، محمد عامر اور عثمان شنواری کی جگہ نوجوان اور ناتجربہ کار پیسر محمد حسنین کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے پر قومی سلیکشن کمیٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ان کا کہنا تھا کہ محمد حسنین نے آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو کرنے کے بعد محض دو وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن سلیکٹرز نے انہیں منتخب کرلیا حالانکہ عثمان شنواری، وہاب ریاض اور محمد عامر پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھاری سرمایہ کاری کر چکا تھا لیکن وقت آنے پر انہیں یکسر نظر انداز کردیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -