قومی خواتین اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

قومی خواتین اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ کی خواتین ٹیم اور جنوبی افریقہ کی خواتین کے درمیان پہلا ون ڈے میچ (کل)6مئی کو کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنزچمپئن شپ سیریز میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہے ۔ قومی ٹیم میزبان ٹیم سے3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔بسمہ معروف 15رکنی سکواڈ کی قیادت کرینگی ون ڈے میچز کیلئے ٹیم میں ناہیدہ خان،جویریہ خان، جویریہ رﺅف، سدرا امین، عمائمہ سہیل، ندا ڈار، عالیہ ریاض، کائنات امتیاز، سدرا نواز، ثنا میر، نشرا سندھو، فاطمہ ثنا، ایمن انور اور رامین شمیم شامل ہیں،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناہیدہ خان کی جگہ ارم جاوید سنبھالیں گی۔
مارک کولز ہیڈ کوچ، اقبال امام بیٹنگ کوچ، انگلینڈکے جمال ٹرینر، رفعت گل فزیو، زبیر ویڈیو انالسٹ اور عائشہ جلیل بطور منیجر ہمراہ ہیں، گرین شرٹس کے ٹور کا آغاز 6 مئی کو ون ڈے میچ سے ہوگا، دوسرا ایک روزہ میچ 9اور تیسرا 12مئی کو کھیلا جائیگا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 15سے 23 مئی تک مکمل ہوجائیں گے۔