گوتم گھمبیر سے شاہد آفریدی کا سچ برداشت نہ ہوسکا،علاج کامشورہ

گوتم گھمبیر سے شاہد آفریدی کا سچ برداشت نہ ہوسکا،علاج کامشورہ

  

نئی دہلی (آئی این پی )سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے شاہدآفریدی کو نفسیاتی علاج کروانے کا مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو میڈیکل کی بنیاد پر ویزے اب بھی جاری کیے جا رہے ہیں، شاہد آفریدی آئیں، ان کا نفسیاتی علاج کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کے میدان کے اندر اور باہر تعلقات کبھی اچھے نہیں رہے، حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی سوانح حیات گیم چینجر میں شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ گوتم گمبھیر ایک بدمزاج کرکٹر ہیں، ریکارڈز اور شخصیت کسی کام کی نہیں، ایسے لوگوں کو ہم اپنی زبان میں سڑیل کہتے ہیں۔جواب میں گوتم گھمبیر نے بھی شاہد آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ تم مضحکہ خیز شخصیت کے مالک ہو، پاکستانیوں کو میڈیکل کی بنیاد پر بھارتی ویزے اب بھی مل رہے ہیں، تم آﺅ میں خود تم کو لے کر ماہر نفسیات کے پاس علاج کیلئے لے کر جاں گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -