آرمی فٹبال کپ،فیم سپورٹس ایف سی نے میاں میر کلب کوشکست

آرمی فٹبال کپ،فیم سپورٹس ایف سی نے میاں میر کلب کوشکست

  

لاہور (سپورٹس ڈیسک)فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاﺅن لاہور کے زیراہتمام ”فیم آرمی کپ 2019 “ کے دوسرے مرحلے میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔گزشتہ رات کھیلے گئے پہلے میچ میں فیم سپورٹس ایف سی نے میاں میر فٹ بال کلب کو یکطرفہ مقابلے میں 4-0سے شکست دی۔فیم سپورٹس کی جانب سے عزت اللہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول سکور کئے جبکہ کپتان عثمان اور قدیر کے حصے میں ایک ایک گول آیا۔

دوسرے میچ میں مراد ایف سی نے مغلپورہ ہیروز کو 2-0سے ہرا دیا۔ مراد ایف سی کی جانب سے رفیع اللہ اور مدثر نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔فیم فٹ بال کلب کے صدر ضیا عارف ڈوگر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ آرگنائزنگ سیکرٹری شمائل انجم کے مطابق رمضان المبارک کی تیاری اور اس کی برکتیں لوٹنے کے لئے فیم آرمی کپ انتظامیہ نے ایونٹ کے بقیہ میچز عیدالفطر کے بعد معنقدکروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -