کسی بھی محاذ پر ہر قسم کی دھمکیوں کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں:جنرل قمر جاوید باجوہ

کسی بھی محاذ پر ہر قسم کی دھمکیوں کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی، مانیٹر نگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی محاذ پر ہر قسم کی دھمکیوں کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر نادرن لائٹ انفنٹری کا دورہ کیا، آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ کا بھرپور جواب دینے پر جوانوں کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی فورسز لائن آف کنٹرول کے اس پار عام کشمیریوں کی سلامتی اور سیکیورٹی کی وجہ سے فائرنگ سے گریز کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو درپیش سیکیورٹی اور دفاعی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہم ہر قسم کی دھمکیوں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ

مزید :

صفحہ اول -