موبائل کلینکس کی فراہمی پی ٹی آئی کی طرف سے صوبے کے عوام کو ایک تحفہ:ہشام انعام اللہ

موبائل کلینکس کی فراہمی پی ٹی آئی کی طرف سے صوبے کے عوام کو ایک تحفہ:ہشام ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر حشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کے صحت اور تعلیم پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں اور آج پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کیا موبائل کلینکس کے قیام سے صوبے کی عوام کو بہترطبی سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے لیے موبائل کلینکس ایک نعمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں موبائل کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا تھے اور دیگر شرکاء میں سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر سید فاروق جمیل، ڈائریکٹر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر شاہد یونس کے علاوہ کنگ عبداللہ فاؤنڈیشن، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک اور آی ایچ ایچ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ موبائل کلینکس کنگ عبداللہ فاؤنڈیشن، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک اور آی ایچ ایچ کے اشتراک سے مکمل ہوا، موبائل کلینکس بنیادی اور جدید صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ایکسرے، لیب اور آپریشنز کی سہولیات سے آراستہ ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کے میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے تعاون کرنے پر فاؤنڈیشنز کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انشاء اللہ بہت جلد اس منصوبے کو پورے پاکستان میں وسیع پیمانے پر پھیلائیں گے، آج وزیراعظم کا عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کا ایک اور خواب پورا ہوا۔

مزید :

صفحہ اول -