سرگودھا، سنگدل ماں نے 3کمسن بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے خود کو زخمی کر لیا

سرگودھا، سنگدل ماں نے 3کمسن بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے خود کو زخمی کر ...

سرگودھا(بیورو رپورٹ) سرگودھا کے نواحی علاقہ میں گھریلو جھگڑ ا یا غربت،ما ں نے اپنی تین کمسن بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے اپنے آپ کو بھی شدید زخمی کرلیا۔واقعہ کے مزید حقائق جا ننے کے لئے پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں،پولیس ذرائع کے مطابق آستانہ فضل روڈ 49 شمالی میں محنت کش ناصر مسیح کی تین بیٹیوں پا نچ سالہ مسکان چار سالہ ثناء اور تین سالہ کر ن کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا جب کہ بچوں کی ما ں صباحت بی بی بھی واقعہ میں شدید زخمی ہو گئی۔ابتدائی تفتیش میں یہی پتہ چل سکا ہے کہ صباحت بی بی نے اپنی تین بیٹیوں کو گھریلو جھگڑے یا غریب کے باعث قتل کیا۔خا تو ن صباحت بی بی کو تشویشنا ک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں دا خل کروادیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تما م پہلوں سے تفتیش کی جارہی ہے خاتون کے شوہرنا صر مسیح کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔دریں ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا واقعہ کی اطلاع پر موقعہ پر پہنچ گئے اور انہو ں نے تفتیشی ٹیم کو ہدایات دیں۔ناصر مسیح کی پہلی بیوی فوت ہو گئی تھی صباحت نے چار سال قبل ناصر مسیح سے شادی کی تھی۔

سرگودھا قتل

مزید : صفحہ اول