رانا مشہود مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر ،ملک احمد خان جوائنٹ سیکرٹری مقرر

رانا مشہود مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر ،ملک احمد خان جوائنٹ سیکرٹری مقرر

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم نو کے بعد مرکزی رہنما رانا مشہود احمد خان کو (ن) لیگ پنجاب کے نائب صدر اور ملک احمد خان کو جوائنٹ سیکرٹری پنجاب مقرر کر دیا گیا ۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ (ن) لاہور کے تنظیمی ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی،صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک پرویز جبکہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور کی ذمہ داری میرے پاس ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز و صوبائی سطح پر تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا ہے۔

رانا مشہود

مزید : صفحہ اول