آئی ایم ایف میں تعینات ڈاکٹر رضا باقر کو گور نر اسٹیٹ بینک لگانے کی تجویز

آئی ایم ایف میں تعینات ڈاکٹر رضا باقر کو گور نر اسٹیٹ بینک لگانے کی تجویز

اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف میں تعینات ڈاکٹر رضا باقر کو گور نر اسٹیٹ بینک لگانے کی تجویز سامنے آگئی ۔ ذرائع کے مطابق نئے گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کیلئے مشاورت کاسلسلہ ہفتہ کو جاری رہا ،آئی ایم ایف میں تعینات ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک لگانے کی تجویز دی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد ڈاکٹر رضا باقر مصر میں آئی ایم ایف کے نمائندے کے طور پر تعینات ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر کیلئے ڈاکٹر اشفاق حسن، ڈاکٹر وقار مسعود اور واجد رانا کا نام پر غور کیا جارہاہے ،ذرائع نے بتایاکہ نیا چیئرمین ایف بی آر ادارے کے اندر سے ہی لگائے جانے کا امکان ہے ۔ یاد رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے حکومت کے کہنے پر استعفیٰ دیدیا تھاجبکہ چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر جہانزیب کو ناقص کارکردگی پر ہٹایا گیا۔

ڈاکٹر رضا باقر

مزید : صفحہ اول