سپریم کورٹ: بنی گالا تجاوزات ازخود نوٹس سماعت مقرر

سپریم کورٹ: بنی گالا تجاوزات ازخود نوٹس سماعت مقرر

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بنی گالا تجاوزات ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا ،جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں بینچ منگل کو سماعت کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو سپریم کورٹ میں بنی گالاتجاوزات ازخودنوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ منگل کوسماعت کرےگا۔اس حوالے سے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباداورپنجاب کونوٹسزجاری کردیئے ۔اس کے علاوہ سیکریٹری داخلہ،خزانہ،پلاننگ ،چیئرمین سی ڈی اے ،چیف کمشنراسلام آبادکو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں

بنی گالا

مزید : صفحہ اول