افطار کے اوقات میں لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائیگی، وزارت پاور ڈویژن

افطار کے اوقات میں لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائیگی، وزارت پاور ڈویژن

اسلام آباد (آئی این پی ) وزارت پاور ڈویژن رمضان کیلئے روزہ داروں کی سہولت کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،سحری اور افطار کے اوقات میں کوئی لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائے گی۔ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ضروری ہدایات دے دی گئیں ہیں۔ اس ضمن میں ہر ایک بجلی تقسیم کار کمپنی اپنے اپنے لوڈ مینجمنٹ شیڈول سے متعلق تفصیلی پریس کانفرنس آج منعقد کریں گے صرف ان فیڈرز پر جہاں ترسیلی نظا م میں بجلی کی مسلسل تقسیم تکنیکی وجوہات کی بنا پر ممکن نہیں، سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔ ان علاقوں کی تفصیل اور تکنیکی وجوہات بھی پریس کانفرنس میں متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں شیئر کریں گئے ۔ پاور ڈویژن کی سطح پر ایک کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے جو کہ سحر اور افطار کے اوقات میں مانیٹرنگ کرے گا۔ اس کےساتھ ساتھ ہر ایک بجلی تقسیم کار کمپنی کی سطح پر بھی کنٹرول رومز قائم کر دئے گئے ہیں ۔ پاور ڈویژن کی ہدایات پر تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے خصوصی آپریشن ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں ہیں جو کسی بھی لوکل فالٹ کو فورا درست کریں گی۔ تمام سب ڈویژن کی سطح پر اضافی ٹرانسفارمر بھی مہیا کر دئےے گئے ہیں جو کہ فالٹ کی صورت میں استعمال کئے جائیں گے۔

وزارت پاور ڈویژن

مزید : صفحہ اول