سٹی پولیس پشاور نے مسجد آنے والے نمازیوں سے موبائل فون چوری کر نے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

سٹی پولیس پشاور نے مسجد آنے والے نمازیوں سے موبائل فون چوری کر نے والے 2 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کامران علی) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مسجد آنے والے نمازیوں سے موبائل فون چوری کر نے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون برآمد کر کے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق مدعی شیر عالم ولد گلاب شیر سکنہ ہنگو حال فیز 6 نے تھانہ تاتارا پولیس کو رپورٹ کراتے ہوئے بیا ن کیا کہ وہ نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے مسجد آیا تھا اور موبائل فون ساتھ رکھا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے دوران نماز اس سے موبائل فون چوری کر لیا، مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین اور ایس ایچ او تھانہ تاتارا شاہجہان آفریدی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا شاہجہان آفریدی نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد شامل تفتیش کیا جس کے دوران اصل ملزمان کو بے نقاب کرتے ہوئے گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان سلمان ولد فضل ربی سکنہ کوٹلہ محسن خان اور نیاز محمد ولد توراباز سکنہ شہید آباد پشتخرہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون برآمد کر کے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا۔