ٹانک میں گھر کے اندر فائرنگ سے نعت خواںجاں بحق

ٹانک میں گھر کے اندر فائرنگ سے نعت خواںجاں بحق

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)نواحی گاﺅں گرہ بلوچ میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوںنے گھر کے اندر گھس کر نوجوان نعت خواں کو قتل کر دےا ملزمان رات کی تارےکی مےں مقتول کے گھر داخل ہوئے او ر واردات کے بعد فرار ہونے مےں کامےاب ہو گئے تھانہ شہید مرید اکبر پولیس کے مطابق گزشتہ شب رات کی تاریکی میں گاﺅں گرہ بلوچ میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے اندر گھس کر رضوان اللہ ولدسید غلام نامی نوجوان پر سوتے ہوئے فائرنگ کر دی جسکی زد مےں آکر وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعد مےں زخموں کی تاب نہ لاتے جاں بحق ہو گےا پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر د ی بتاےا جاتا ہے کہ مقتول حافظ قرآن اور مشہور نعت خواں بھی تھا ٹانک مےں اےسی وارداتوں سے شہرےوں کے اندر بے چےنی پائی جاتی ہے جو کہ پولےس کی کارکردگی پر سوالےہ نشان ہے عوامی حلقوں نے آئی جی خےبر پختون خواہ اور ڈی آئی جی سے فوری طور پر اصلاح و احوال کا مطالبہ کےا ہے ۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -