مردان ،تیمارداروں کی فائرنگ سے ہسپتال کا ملازم جاں بحق

مردان ،تیمارداروں کی فائرنگ سے ہسپتال کا ملازم جاں بحق

  

مردان (بیورورپورٹ)کاٹلنگ ہسپتال میں معمولی تکرار پر مریض کے تیمارداروں نے مبینہ طورپرفائرنگ کرکے ہسپتال کے ایک ملازم کو موت کے گھاٹ اتاردیا ، بھرے ہسپتال میں فائرنگ کے واقعے سے بھگڈر مچ گئی اور لوگ جانیں بچانے کے لئے بھاگنے لگے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا یہ واقعہ ہفتہ کے روز کاٹلنگ اینزرگئی ہسپتال میں پیش آیا جہاں افتخار نامی شخص اپنی والدہ کو ہسپتال لایا جسے ہسپتال انتظامیہ نے مردان ریفرکردیا اس دوران ایمبولنس میں اپنے مریض کو پہلے پہنچانے کے معاملے پر ڈرائیور سے تکرارہوگئی اور ملزم نے طیش میں آکر اسلحہ نکال سے فائرنگ کردی جس سے ہسپتال اہلکار گل بہادر لگ کر موقع پر جان بحق ہوگیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -