یونیورسٹی آف صوابی کا لاءڈیپارٹمنٹ بار کونسل سے الحاق

یونیورسٹی آف صوابی کا لاءڈیپارٹمنٹ بار کونسل سے الحاق

صوابی( بیورورپورٹ)پشاور ہائی کورٹ پشاور بار ایسو سی ایشن کے نو منتخب صدر عبدالطیف آفریدی نے یونیورسٹی آف صوابی کے لاءڈیپارٹمنٹ کو بار کونسل کے ساتھ الحاق کرنے کا اعلان کیا ۔ صوبائی بار کونسل کے ساتھ لاءڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف صوابی کی رجسٹریشن ایک پرانا مطالبہ تھا جس کو نو منتخب صوبائی صدر عبدالطیف ایڈوکیٹ نے حل کر دیا اس موقع پر لاہور بار ایسو سی ایشن ضلع صوابی کے صدر تنویر شہزاد ایڈوکیٹ نے اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر عبدالطیف لالا کا شکریہ اور یونیورسٹی آف صوابی لاءڈیپارٹمنٹ کے طلبہ کو بار کونسل کے ساتھ الحاق اور رجسٹریشن پر مبارک باد دی#

مزید : پشاورصفحہ آخر