مہک نور کا رمضان میں شوبزمصروفیات ترک کرنے کااعلان

مہک نور کا رمضان میں شوبزمصروفیات ترک کرنے کااعلان
مہک نور کا رمضان میں شوبزمصروفیات ترک کرنے کااعلان

  

لاہور(شوبزرپورٹر)پاکستان کی نامور ادکارہ اور معروف ڈانسر مہک نور نے رمضان المبارک کے مہینے میں شوبز انڈسٹری سے مکمل کنارہ کشی کااعلان کردیا۔اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس انتہائی فضیلتوں اور برکتوں والا مہینہ ہوتاہے اور ہمیں چاہئے کہ اس میں خوب نیکیاں سمیٹیں۔مہک نور نے مزید کہا کہ ہم گیارہ مہینے مسلسل کام کرتے ہیں اگر اس ایک مہینے کی فضیلت سے بھرپور استفادہ کرلیں تو یہ ہمارے لئے کوئی گھاٹے کا سودا نہیں ہوگا۔اداکارہ کاکہنا تھا کہ میراماہ نور سے کوئی جھگڑانہیں اور نہ ہی میں ان باتوں میں وقت ضائع کرتی ہوں۔میں اپنے سینئرز کااحترام کرتی ہوں اور جونیئرز کی رہنمائی بھی کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -