ڈی پی او کوہاٹ نے پولیس ملازمین کے 100 مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کر دیا

ڈی پی او کوہاٹ نے پولیس ملازمین کے 100 مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کر ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)کوہاٹ پولیس ملازمین کے 100 مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کردیا گیاہے۔ خورد ونوش کی مختلف اشیاءپر مشتمل رمضان پیکج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود نے کم آمدن والے مفلس و مستحق پولیس ملازمین میں ایک خصوصی تقریب کے دوران تقسیم کیا۔اس حوالے سے سادہ مگر پروقار تقریب پولیس کلب کوہاٹ میں منعقد کیا گیا ۔تقریب میں لائن آفیسر سید سریر الدین ،پی آر او ٹو ڈی پی او فضل نعیم اور ضلعی پولیس کے مفلس و مستحق ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود نے کہا کہ نادار اور غریب عوام کی مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کم آمدن والے مفلس و مستحق پولیس ملازمین کے گھریلوں اخراجات کے مسائل کا حل اور فلاح و بہبود میری اولین ترجیحات میں شامل ہےں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے علاوہ بھی مستحق پولیس ملازمین کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے گا اور انکے خاندانوں کیلئے رمضان پیکج کی فراہمی کا سلسلہ یکم رمضان سے آخری روز تک جاری رہے گا۔ڈی پی او نے کہا کہ مخیر حضرات کو چاہئےے کہ وہ معاشرے کے کمزور اور پسے ہوئے طبقات کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ غریب ،مسکین،یتیموں اور بیواﺅں کی خدمت اور مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔صاحب ثروت لوگ معاشرے کے اس کمزور اور بے بس طبقے کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںکیونکہ یہ لوگ بھی معاشرے کی اہم ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کرنا عین عبادت ہے اور اس سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے جبکہ نیکی کے کاموں میں صرف رضائے الٰہی مقصود ہونا چاپئےے۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ رمضا ن المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنے ارد گرد کے غریب مسلمان بھائیوں کا خیال رکھنا چاہئےے۔انہوں نے کاروباری حضرات اور تاجر برادری پر بھی زور دیا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں کیونکہ یہ رحمتوں کا مہینہ ہے اور اس ماہ مقدس میں مسلمانوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔تقریب کے آخر میں ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے پولیس ملازمین کے ایک سو مستحق خاندانوںمیں چینی،چاول ،دال،کوکنگ آئل،مشروبات اور خور دو نوش کے دیگر اشیاءپر مشتمل خصوصی رمضان پیکج تقسیم کردیا۔ڈی پی او کی طرف سے رمضان پیکج حاصل کرنیوالوں میں پولیس کانسٹیبلری،کلاس فور اور سپیشل پولیس فورس کے ملازمین شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر