سوات کی ہرتحصیل میں ایک ایک رمضان سستا بازار قائم کیا جائیگا:مراد سعید

سوات کی ہرتحصیل میں ایک ایک رمضان سستا بازار قائم کیا جائیگا:مراد سعید

  

پشاور( سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مینگورہ شہر میں رمضان سستا بازار کا افتتاح کر دیا ، خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان اور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان بھی اُن کے ہمراہ تھے ،مینگورہ شہر میں تین جبکہ سوات کی ہر تحصیل میں ایک ایک رمضان سستا بازار قائم کیا جائے گا ،رمضان سستا بازار میں عوام کو سستے نرخوں پر معیاری اشیاءفراہم کی جائے گی ، حکومت رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ، وزراءکا میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں عوام کو سستے اور معیاری اشیاءکی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ائیر پورٹ روڈ مینگورہ میں رمضان سستا بازار کا آغاز کر دیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید ، صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان اور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے کیا اس موقع پرممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن ، ضلعی انتظامیہ کے آفسران ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم ، اے سی بابوز· عامر علی شاہ کے علاوہ سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، پاکستان تحریک انصاف کے قائدین حاجی فضل مولا ، شاہد علی خان اوردیگر بھی موجود تھے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی وزیر مراد سعید ، محب اللہ خان اور فضل حکیم خان کو بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ مینگورہ شہر میں رمضان سے قبل تین سستے بازارقائم کئے جائیں گے جبکہ سوات کی ہر تحصیل کے سطح پر ایک ایک سستا بازار قائم کیا جائے گا جس سے عوام کو ریلیف ملے گا اور اُن کو معیاری اور سستے اشیاءکی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔محب اﷲ خان نے کہا کہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی ہر برداشت نہیں کی جائے گی اور اپنی من مانی کرنے والے دکانداروں اور تاجروں کو قانون کے شکنجے میں جھکڑا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے اور اس میں بھلائی کے کاموں پر اﷲ تعالیٰ خوش ہوتا ہے اور اپنے بندوں کو بے حساب اجر دیتا ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ اس مقدس مہینے کا خاص خیال رکھیں اور غریب عوام کو پوری طرح ریلیف دیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -