ایشیائی ممالک کے منشیات کی سمگلنگ روکنے کےلئے مشترکہ اعلامیہ پردستخط

ایشیائی ممالک کے منشیات کی سمگلنگ روکنے کےلئے مشترکہ اعلامیہ پردستخط

  

تاشقند(آئی این پی /شنہوا)مرکزی ایشیائی ممالک نے منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ روکنے کےلئے ایک مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق کیا ہے اور اس سلسلے میں رکن ممالک نے مفاہمت کی ایک دستاویز (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں ۔اس کا مقصد منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ پر قابو پانا ہے تا کہ منشیات کا غیر قانونی استعمال نہ کیا جا سکے ۔ان ممالک نے بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تعاون کریں ۔ ازبکستان کے وزیرخارجہ عبدالعزیزکاملوف نے رکن ممالک کے گیارہویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ظاہر ہے کہ موجودہ جدید دنیا میں کوئی ریاست تنہا ان جیسے مسائل کا مقابلہ نہیں کرسکتی اس لئے تمام ممالک کو مل کر ان جرائم کے خاتمے کےلئے کام کرنا چاہیے ۔اجلاس میں قزاقستان ،کرغستان،روس ،آذربائیجان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وفود نے شرکت کی جبکہ منشیات اور جرائم کے خلاف کام کرنے والے اقوام متحدہ کے دفتر (یو این او ڈی سی) اور آغا خان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے بھی شرکت کی ۔

سمگلنگ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -