رستم ،رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رستم ،رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ...

  

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں رمضان المبارک کا چانددیکھنے کے حوالے سے مقامی روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ۔ تفصیلا ت کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مقامی روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 5 مئی کو حافظ سید احتشام الدین قاضی کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گا اجلاس میں میں علاقہ سدھوم رستم کے جید علماءکرام شریک ہونگے اورچاند دیکھنے کے شہادت موصول ہونے کی صورت میں رمضان المبارک کا فیصلہ کیا جائیگا حافظ سید احتشام الدین قاضی نے اہل علاقہ سے اپیل کی ہے کہ آج اتوار 5مئی کو سب التماس ہے اس لئے چاند دیکھنے کی کوشش کرکے اپنی دینی ذمہ داری پوری کریں انہوں نے کہا کہ اگر چاند نظر آگیا تو پیر 6مئی کو پہلا روزہ ہو گا اور چاند کی شہادت موصول نہ ہو نے کی صورت میں پہلا روزہ منگل 7مئی ہو گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -