نوشہرہ کی ہر تحصیل میں سستا بازار قائم کیا جائیگا ،ڈی سی شاہد علی

نوشہرہ کی ہر تحصیل میں سستا بازار قائم کیا جائیگا ،ڈی سی شاہد علی

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان ضلع نوشہرہ کے تمام تحصیلوں میں رمضان سستا بازار لگارہے ہیںسستابازار میں اشیائے خوردونوش سرکاری نرخنامے سے کم مناسب ریٹس پر مہیاکیاجائےگارمضان سستا بازار میں فروٹ، ویجیٹیبل، آٹا دالیں وغیرہ دستیاب ہو گی سستا بازار میں افطاری کیلئے سموسہ، پکوڑہ اور روسٹ وغیرہ بھی عوام الناس کیلئے مناسب ریٹ پر دستیاب ہوگاسستابازار کو کامیاب بنانے کیلئے مقامی تاجروں اور انتظامیہ پر مشتمل رابطہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے ڈی سی شا ہد علی خان نے کہا کہ اشیائے خودونوش پر سبسڈی کیلئے تاجروں اور مختلف کارپوریٹ سیکٹر کا تعاون شامل ہوگاستا بازار تمام تحصیل ہیڈکوارٹر میں لگارہے ہیںسستابازا میں سیکورٹی، صفائی ستھرائی اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ، بازار یونین اور محکمہ خوراک کی خصوصی مانیٹرنگ کمیٹیاں ہمہ وقت موجود رہے گی سستابازارکیساتھ ساتھ رمضان المبارک میں سرکاری نرخنامے پر عملدرامد کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی حکمت عملی مرتب کردی گئی ہے کسی کو بھی سرکاری نرخنامےکی خلاف ورزی، ناجائزمنافع خوری اور ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دینگے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور غیرمعیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھاری جرمانوں سمیت جیل بھی بھیج دیں گے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے افسران اور ٹیمیں صبح اور افطاری سے پہلے بازار چیکنگ کرائیں گے رمضان المبارک کا تقدس بحال رکھنے کیلئے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے عوام الناس رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے میں ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریںعوام الناس اپنی شکایات براہ راست ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم یا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو فورا پہنچائیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -