مردان ،ایک لاکھ 87 ہزار کی نقدی چھیننے والا ملزم گرفتار ،رقم برآمد

مردان ،ایک لاکھ 87 ہزار کی نقدی چھیننے والا ملزم گرفتار ،رقم برآمد

  

مردان( بیورورپورٹ )تھانہ صدر پولیس نے ڈکیتی اوردیگرسنگین مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتاکرکے ملزم چھینی گئی ایک لاکھ 87 ہزارروپے بھی برآمدکرلئے ضلعی پولیس سربراہ سجادخان کاجرائم پیشہ عناصرکےخلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے و اضح احکامات کے تناظرمیں اے ایس پی سٹی سرکل علی بن طارق کی زیرقیادت ایس ایچ اوتھانہ صدرعجب خان ہمراہ ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہو ئے ڈکیتی ودیگرسنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کومطلوب ملزم بختی روان ولدعمرخان ساکن چمتارحال بٹ خیلہ کوگرفتارکرلیا اور ملزم کی نشاندہی پرمال مسروقہ مبلغ ایک لاکھ87 ہزارروپے برآمد کئے پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اورمزیداہم انکشافات متوقع ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -